9 مئی کے 8 مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے آج سماعت کی اور عدالت نے درخواستوں پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت میں پراسیکیوٹر عبدالجبار نے کہا کہ تمام کیسز بغاوت اورحساس تنصیبات پر حملے کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے اشارے پر 200 حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے، ملزم شادمان تھانے میں نامزد ملزم ہے۔
Leave A Comment