تازہ ترین

پنجاب کے 25 سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کےمنتظر اے ایس پی زمان علی ایس ڈی پی او مری راولپنڈی اور اے ایس پی راجیندر ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد تعینات کیے گئے ہیں۔فضل رحمان صافی ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد اور آغا فصیح رحمان ایس ڈی پی او صدر بہاولپور تعینات کردیے گئے۔سید دانیال حسن ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ، ہلال خان ایس ڈی پی او کینٹ ملتان اور روشن تاج رئیسانی ایس ڈی پی او صدر ساہیوال تعینات کیے گئے ہیں۔امان اللّٰہ ایس ڈی پی او صادق آباد، فراصت اللّٰہ آفریدی ایس ڈی پی او حسن ابدال، حسن بلال ایس ڈی پی او وزیرآباد، سارہ علی ہاشمی ایس ڈی پی او صدر چکوال اور جاوید اقبال کوڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement