تازہ ترین

تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے علی کھاڑک میں کمرے کے اندرجنریٹر کا دھواں بھرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے باپ بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ بیوی کی حالت تشویشناک ہے ۔ خاتون ثانیہ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ محمد عامر ، 2 سالہ عمران شامل ہے۔ ریسکیو کی جانب سے باپ بیٹا کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

Leave A Comment

Advertisement