تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا کو جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے مارشل لاء کے فیصلے کا پہلے سے علم نہیں تھا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ جنوبی کوریا کی جمہوریت دنیا کی طاقت ور جمہوریتوں میں سے ایک ہے۔ یہ اہم ہے کہ جنوبی کوریا میں سیاسی تنازعات پُرامن اور  قانون کی بالادستی کے ساتھ حل ہوں۔ آئندہ کچھ روز میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے بات چیت کا امکان ہے۔ 

 جنوبی کوریا کے صدر نے گذشتہ روز ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔لیکن جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ اور کابینہ نے کچھ گھنٹوں بعد ہی صدر کے مارشل لاء کے فیصلے کو کالعدم کر دیا تھا۔

 

Leave A Comment