اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، امریکا
امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق اسرائیل خلاف ورزی نہیں کررہا۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ اسرائیل میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ کی صورتحال سے متعلق مشترکہ بیان میں کہاتھا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔عالمی امدادی تنظیموں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات سے شمالی غزہ میں صورتحال ڈرامائی طور پر خراب ہوئی ہے۔گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کا کہا تھا۔امریکا کی جانب سے اسرائیل کو غزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
Leave A Comment