تازہ ترین

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے عہدہ سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ کو جہنم میں تبدیل کر دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ اگر یرغمالیوں کو 20 جنوری 2025 سے قبل رہا نہیں کیا گیا (جس تاریخ کو فخر کے ساتھ امریکی صدر کا عہدہ سنبھالوں گا) تو مشرق وسطیٰ میں اور انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کرنے والوں کو ’جہنم کی قیمت‘ چکانی پڑے گی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری، ڈرون حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی مرد، خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں، جب کہ غزہ شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے، اس سے قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا انہیں اقتدار ملا تو وہ غزہ میں جاری جنگ رکوادیں گے۔

امریکی نو منتخب صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر لکھا کہ ’ہر کوئی یرغمالیوں کے بارے میں بات کر رہا ہےجنہیں مشرق وسطیٰ میں اتنی پرتشدد، غیر انسانی اور پوری دنیا کی مرضی کے خلاف رکھا گیا ہے، لیکن یہ سب باتیں ہیں اور کوئی کارروائی نہیں!‘انہوں نے لکھا کہ ’برائے مہربانی سچائی کو اس بات کی نمائندگی کرنے دیں کہ اگر یرغمالیوں کو 20 جنوری 2025 سے پہلے رہا نہیں کیا گیا، جس تاریخ کو میں فخر کے ساتھ امریکا کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا، تو مشرق وسطیٰ میں اور انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کرنے والوں کو تمام سزائیں بھگتنا ہوں گی، ذمہ داروں کو ریاست ہائے متحدہ امریکا کی طویل ترین تاریخ میں کسی سے بھی زیادہ سخت نشانہ بنایا جائے گا۔ یرغمالیوں کو اب رہا کرو!‘

 

 

Leave A Comment

Advertisement