تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں نے سرکاری رائفلز سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں خودکشی کی۔سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے اہلکار کی شناخت پرم ویر کے نام سے ہوئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔خودکشی کا دوسرا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتوار میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کے 24 سالہ سناتم سنگھ نامی اہلکار نے خود کو گولی مار لی۔تاہم بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ سناتم سنگھ غلطی سے گولی چلنے کے باعث ہلاک ہوا۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع نے بتایا کہ گولی نزدیک سے چلائی گئی تھی اور زخم سے اندازہ ہوتا ہے کہ گولی خود چلائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں اور ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں یہ تعداد 600 سے زائد ہے۔

Leave A Comment

Advertisement