پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، کروڑوں ڈالرز مالیت کی چرس برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں ڈالرز مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے کمب میں کارروائی کی گئی، آپریشن کے دوران جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1292 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئیخدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون یا بیرون ملک سمگلنگ کیلئے چھپا کر رکھی گئی تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 21.6 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک سے منشیات اور اس کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پُرعزم ہے۔
Leave A Comment