اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس سے کہہ دیا کہ اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے۔اسلام آباد میں محسن نقوی علی الصبح پولیس لائنز آئے جہاں انہوں نےقیامِ امن کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی اور پولیس لائنز میں خطاب کیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دورے کے پیشِ نظر اسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں، دوران ڈیوٹی تمام حفاظتی سامان پہننا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں، پولیس فورس نے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے اور اسے یقینی بنانا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پولیس فورس نے ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سر انجام دینے ہیں، کسی کو اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

Leave A Comment