ڈی چوک اور چائنا چوک کو خالی کرانے کے لیے آپریشن کا امکان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مظاہرین سے ڈی چوک اور چائنا چوک کو خالی کرانے کے لیے آپریشن کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ریڈزون کے قریب ایف 6 اور جی 6 کی تمام مارکیٹیں اور پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ بلیو ایریا اور ریڈزون کے اطراف میں پیٹرول پمپس پر قناتیں لگوا دی گئیں ہیں۔بلیوایریا اور ریڈ زون کے اطراف لائیٹیں بھی بند کر دی گئی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری فضل حق اور ناظم الدین روڈ پر موجود ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے مظاہرین کا قافلہ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی سے زیرو پوائنٹ اور پھر ڈی چوک پہنچ گیا تھا جہاں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ کی گئی۔ڈی چوک کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کی گئی اور فوج نے پارلیمنٹ اور دیگرسرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی سنبھال رکھی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد پاک فوج کو طلب کرلیا گیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے اور انہیں شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔پاک فوج کو انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔ انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پیچھے بیٹھا خفیہ ہاتھ پی ٹی آئی کوکنٹرول کر رہا ہے، فساد کی جڑ صرف ایک خفیہ ہاتھ ہے جو سب پربھاری ہے۔

Leave A Comment