تازہ ترین

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس پر فیصلے کے معاملے پر فل کورٹ ججز کا اجلاس ختم ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ججز کے اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے سے متعلق غور کیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ ججز کی آرڈر سے متعلق اہم میٹنگ بلائی تھی، جس میں فل کورٹ کے 13 ججز شریک ہوئے۔

Leave A Comment