چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو بہت اچھا انسان پایا: نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا فل کورٹ ریفرنس سے خطاب
<p>چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا عدالت عظمیٰ کے اعلیٰ ترین جج کی حیثیت سے آج آخری دن ہے اور ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ اختتام پذیر ہو گیاہے جس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ، اٹارنی جنرل اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خطاب کیا ۔ فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ کمرہ عدالت نمبر ایک میں ساڑھے دس بجے شروع ہوا جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز شریک ہوئے۔سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ رخصت پر ہونے کی وجہ سے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔</p> <p>اس کے علاوہ جسٹس ملک شہزاد، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک بھی ریفرنس میں شریک نہیں ہیں۔فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے وکلا، عدالتی عملہ اور صحافی بھی موجود ہیں جہاں ریفرنس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی خطاب کیا۔سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کو براہ راست نشر کیا گیا۔ الوداعی ریفرنس میں جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس عرفان سعادت خان ،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عقیل عباسی شریک تھے۔</p>
Leave A Comment