آئینی بینچ: پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختون خوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی ویڈیو لنک پر پیش ہوئے۔

خیبر پختون خوا حکومت کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، معاملے پر آئینی بینچ از خود نوٹس لے سکتا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔جس کے بعد آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختون خوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔

Leave A Comment