اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی رخصت منظور
<p>اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی رخصت منظور کرلی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار کی 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک رخصت منظور کی ہے، جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹیوں کے دوران ان کی عدالت کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی 2 ماہ کی تعطیلات کے دوران جسٹس بابر ستار نے صرف ایک ماہ چھٹی کی اور ایک ماہ انہوں نے مقدمات کی سماعت کی تھی۔ </p>
Leave A Comment