تازہ ترین

<p>چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر تقریباً 20 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسی کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کردیا، اس سلسلے میں رجسٹرار جزیلہ اسلم کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت کو خط لکھ دیا گیا۔فل کورٹ ریفرنس میں صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت سینئر وکلا کو مدعو کیا گیا ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ ریفرنس کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی دعوتی مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔</p> <p>&nbsp;</p>

Leave A Comment