صدر نے جسٹس یحیی آفریدی کی بطورچیف جسٹس پاکستان تعیناتی کردی

صدر مملکت آصف زرداری نے جسٹس یحیی آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کردی۔ایوان صدر کے مطابق صدر نے جسٹس یحیی آفریدی کی تعیناتی چھبیس اکتوبر سے تین سال کے لیے کی گئی ہےصدر مملکت نے تعیناتی آرٹیکل ایک سو پچہتراے شق تھری، ایک سو ستتر اور ایک سو اناسی کے تحت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد نئے چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس پاکستان نامزد کیا گیا تھا۔کمیٹی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بائیکاٹ کے باعث نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے بنا اپوزیشن ممبران کے فیصلہ لیا۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اجلاس کے باٸیکاٹ کا اعلان کیا گیا جس کے بعد دیگر کمیٹی ارکان کی جانب سے پی ٹی آئی کو منانے کی کوششیں کی گئیں جو ناکام ہوئیں۔ بعدازاں شام چار بجے بلایا جانے والا اجلاس رات کو نو بجے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران کے بنا ہی شروع ہوا۔

Leave A Comment