چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
<p><strong>چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ </strong> چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا۔ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان شریک ہوں گے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین، عمر ایوب خان، سینیٹر شبلی فراز، فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ بطور ممبر جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔</p> <p> </p>
Leave A Comment