تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدانوں نے اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نئےقانون کے ذریعے ملک کے ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا ہےانہوں نے کہا کہ نہ ہم امریکی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اجازت دے سکتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برطانیہ خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں ری پبلکن حکومت ہو یا ڈیموکریٹس، دنیا کیلئے انکی پالیسی ایک ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement