تازہ ترین

تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کھارا چونگی کے قریب پیش آیا جہاں جہاں تیز رفتار کوچ نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

Leave A Comment

Advertisement