تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فورسز سے جھڑپ کے دوران 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement