تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس سے میجر سمیت 2جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو ہرنائی میں دہشتگردوں کی جانب سے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملی، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوری طور پر سکیورٹی فورسز کو علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے بھیجا گیا ، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 3  دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، دھماکے میں میجرمحمدحسیب اور حوالدار نور احمد شہیدہو گئے۔

Leave A Comment

Advertisement