تازہ ترین

پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیم پر کام کرنے والوں کی سکیورٹی پر مامور پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ ہوا، ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ضلعی انتظامی افسران جائے موقع پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کے کیمپ میں سکیورٹی پر مامور تھے، مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری کو نذرآتش کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement