تازہ ترین

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی حافظ آباد برانچ کو 20 لاکھ روپے مالیت کے 500 روپے والے جعلی کرنسی نوٹ پائے جانے سیل کر دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک پر اس سنگین کوتاہی کیلئے 20 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جعلی کرنسی نجی بینک کے ذریعے نیشنل بینک کی برانچ میں جمع کرائی گئی، جس سے بینکنگ کی نگرانی کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔جعلی کرنسی کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔ کیس میں متعدد اداروں کی شمولیت کے باعث پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement