وزیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ: پنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ کو قتل کرنے والا ڈاکو مارا گیا
وزیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو مارا گیا۔ تھانہ صدر وزیر آباد کے علاقہ گنیاوالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، پنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والا ڈاکو موقع پر مارا گیا، تھانہ سوہدرہ پولیس ملزم کو برآمدگی کیلئے لیجارہی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کرکے ڈاکو جمشید کو چھڑوا لیا، گھنیاوالا کے قریب ڈاکوؤں کا دوبارہ پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے کینٹ میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کیا تھا، ہلاک ڈاکو پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
Leave A Comment