حافظ آباد:موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے خاتون جاں بحق
حافظ آباد میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ حادثہ وچھوکی کلاں کینال روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی، حادثہ میں خاتون موقع پر ہی چل بسی جبکہ مرد شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مرنے والی خاتون اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا ، جہاں زخمی کا علاج ومعالجہ کیا جارہا ہے۔
Leave A Comment