حافظ آباد: فصلوں کی باقیات جلانیوالے 28 کسانوں پر مقدمہ
پنجاب کے مختلف شہروں اسموگ کی سنگین صورتِ حال کے باعث نظامِ زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے۔حافظ آباد میں اسموگ کی روک تھام اور فضائی آلودگی کو قابو کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے والے 28 کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے فضائی آلودگی کا باعث بننے والی 560 گاڑیاں بند کر دی ہیںانہوں نے 2 فیکٹریاں سیل کر کے ان کے مالکان پر جرمانے بھی عائد کر دیے ہیں۔
Leave A Comment