تازہ ترین

اپر جنوبی وزیرستان میں سابق سینیٹر صالح شاہ کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سابق سینیٹر صالح شاہ کے گھر کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے سے گھر مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔واضح رہے کہ سینیٹر صالح شاہ کے گھر واقع گومل ٹانک پر چند سال قبل بھی حملہ کیا گیا تھا۔ سابق سینیٹر صالح شاہ نے ٹی ٹی پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ 

Leave A Comment

Advertisement