تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے ہیں۔خود کش حملے کی زد میں آ کر متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔متاثرہ جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement