جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مادی جون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں حافظ الرحمان، نمبر خان اور فیضان اللہ شامل ہیں۔فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
Leave A Comment