تازہ ترین

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا، پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کی بنیاد اسلام ہے، آئین کہتا ہے تمام قوانین قرآن و سنت کے تابع ہوں گے۔ حق حکمرانی عوام کے منتخب لوگوں کو حاصل ہو گا، الیکشن تو ہو جاتے ہیں لیکن نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے۔ آئین میں عوام کی شراکت داری کو تسلیم کیا گیا، جمہوریت بھی قرآن وسنت کی پابند ہے۔

Leave A Comment

Advertisement