پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق نظرِ ثانی درخواست خارج
<p><span style="color: #000000;">سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق نظرِ ثانی کی درخواست خارج کر دی۔</span>تحریکِ انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی 3 رکنی بینچ کا حصہ تھے۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی جا سکی ہے۔</p> <p> </p>
Leave A Comment