تازہ ترین

<p>سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 9 اکتوبر کو دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ کا حصہ ہوں گے۔عدالت نے اٹارنی جنرل،چیئرمین ایف بی آر اور چیئرپرسن واپڈا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔</p>

Leave A Comment