سپریم کورٹ کی کاز لسٹ، آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں سمیت اہم کیسز شامل

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیئے گئے ہیں، آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر سات ججز بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا، بینچ نمبر دو میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔بینچ نمبر تین جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا، بینچ نمبر چار میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، بینچ نمبر پانچ جسٹس امین الدین،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر چھ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد شامل ہوں گے، بینچ نمبر سات جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

کاز لسٹ کے مطابق آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست اورہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی پینشن سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں کو 23 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ 17 مئی 2022 کو سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلے میں کہا تھا کہ منحرف رکن اسمبلی کا پارٹی پالیسی کے برخلاف دیا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگا جبکہ تاحیات نااہلی یا نااہلی کی مدت کا تعین پارلیمان کرے۔

علاوہ ازیں این اے 37 کرم میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔

Leave A Comment