آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس: چیف جسٹس نے بنچ کی تشکیل پر اعتراض مسترد کر دیا
<p>آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے بنچ کی تشکیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کر دیا، تاہم چیف جسٹس نے علی ظفر کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان سے فوری ملاقات کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم بنچ میں شامل ہیں۔</p>
Leave A Comment