تازہ ترین

<p>پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں پی ٹی آئی کور کمیٹی نے آئینی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا ، کور کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے سنیارٹی کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ چیف جسٹس کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی کو بھی چیلنج کیا جائے گا ، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اراکین کے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کو سراہا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کریں گے۔</p>

Leave A Comment