ججز کیخلاف مضحکہ خیز شکایات دائر کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ
<p class=""><strong>سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں ججوں کے خلاف 10 شکایات کا جائزہ لیا گیا۔</strong>اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز کےخلاف مضحکہ خیز شکایات دائر کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے سنگل پوائنٹ ایجنڈے پر غور کیا گیا اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی پیش کردہ تجویز کی توثیق کی گئی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے تمام موجودہ ججز کو آئینی بینچوں کے ججوں کےلیے نامزد کیا گیا، سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز آئینی بینچوں کےلیے 24 نومبر تک کام جاری رکھ سکیں گے۔اجلاس میں 6 ججز کے خط کے حوالے سے مشاورت کا دائرہ کار وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا اور ججز کے خط کا معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپریم جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو ہوگا۔</p> <p> </p>
Leave A Comment