تازہ ترین

<p>سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس مظہر عالم میاں خیل بنچ کا حصہ ہیں۔</p> <p style="text-align: justify;">یاد رہے کہ گزشتہ روز جسٹس منیب اختر کی بنچ میں شمولیت سے انکار کے بعد نیا بنچ تشکیل دیا گیا، ججز کمیٹی نے جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو بنچ کا حصہ بنایا۔</p> <p style="text-align: justify;">گزشتہ روز سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے دلائل دیئے، وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی نے نظرثانی درخواستوں کی حمایت کر دی جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے بنچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا۔</p>

Leave A Comment