پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ
<p>پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے شکارپور میں پولیس پر قافلے پر فائرنگ کا الزام عائد کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم پرامن طور پر اسلام آباد جا رہے تھے۔ پولیس نے ہمارے قافلے پر فائرنگ کی اور ہمارے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا ہے۔</p> <p>اس حوالے سے ایس ایس پی کا مؤقف بھی آ گیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ نہیں کی۔حلیم عادل شیخ کے الزامات غلط ہیں، پولیس نے کسی کارکن کو گرفتار نہیں کیا۔</p>
Leave A Comment