اسلام آباد میں مظاہرین کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کے دوران 500 سے زائد کار کنان گرفتار
<p>پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کے دوران 500 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی بلیو ایریا سےفرار گئے اور دونوں ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے۔رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ، آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔</p> <p>پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران اب تک 500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب موجود تھے اور کارکنان کے منتشر ہونے کے بعد وہاں سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوگئے۔ دونوں رہنماؤں کے جانے کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور دو گھنٹے پہلے کنٹینرز چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کے بعد سے پارٹی قیادت کا اُن سے رابطہ نہیں ہوا۔</p>
Leave A Comment