تازہ ترین

<p>پی ٹی آئی میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے، بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاجی قافلے کی قیادت پر تکرار ہوئی۔بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے قافلے کی قیادت کرنے کی خواہاں ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔جھگڑے کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھی رہیں جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور واپس اپنے گھر چلے گئے، اندرونی اختلافات کے باعث احتجاجی قافلہ روانہ نہیں ہو سکا تھا۔ </p>

Leave A Comment