فرانس اور سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے مشترکہ کانفرنس بلانے پر متفق
فرانس اور سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے مشترکہ کانفرنس بلانے پر متفق ہو گئے۔
روز نامہ امت کے مطابق ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ ممکنہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے جون میں کانفرنس بلائی جائے گی جس کی میں ولی عہد شہزادہ محمد سلمان مشترکہ صدارت کریں گے۔صدر میکرون نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے عالمی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ دو ریاستی حل کی طرف قدم بڑھایا جا سکے۔فرانسیسی صدرنے مزید کہا کہ فرانس اور سعودی عرب آئندہ عرصے میں اس مسئلے کے حل کے لئے اپنی سفارتی کوششوں میں تیزی لائیں گے،فرانسیسی صدر نے اس عمل میں یورپی اور غیر یورپی شراکت داروں کو شامل کرنے کا عندیہ بھی ظاہر کیا ہے۔
Leave A Comment