ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کر دی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں بھی ممکنہ طریقے سے جنگ بندی کرانے کے لئے مدد دینے کو تیار ہے، انہوں نے اس امر کا اظہار لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ کے اعلان پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا غزہ میں جنگ بندی کے بغیر لبنان میں جنگ بندی کا اعلان کافی نہیں ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ انقرہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے ہر طرح سے مدد دینے کو تیار ہے، ہم اس کے لئے دوبارہ تیار ہیں تاکہ ایک مستقل جنگ بندی کا حصول ممکن ہو سکے۔
Leave A Comment