بھارتی سپریم کورٹ کا دہلی حکومت کو 25 نومبر تک پٹاخوں پر مستقل پابندی کا حکم
بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو 25 نومبر تک پٹاخوں پر مستقل پابندی کا حکم دے دیا۔نئی دہلی میں فضائی آلودگی سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔اس موقع پر بھارتی سپریم کورٹ نے دلی پولیس کی سخت الفاظ میں سرزنش کی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت 25 نومبر تک شہر میں پٹاخوں پر مستقل پابندی سے متعلق فیصلہ کرے۔عدالت نے مزید کہا کہ دہلی پولیس پٹاخوں کی خرید و فروخت اور جلانے پر فوری ایکشن لے۔کیس کی سماعت کے دوران دو رکنی بینچ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب کسی بھی ایسی سرگرمی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا ہے جس سے آلودگی پیدا ہو۔بھارتی سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ پٹاخے پھوڑنا شہریوں کی صحت کے بنیادی حق کو بھی متاثر کرتا ہے۔
Leave A Comment