تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کیرولین وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدر نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نظر ہونے کا خدشہ ہے۔اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔مارکو روبیو کو وزیرِ خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی کا مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔ممتاز سرمایہ کار اسکاٹ بیسینٹ ممکنہ طور پر وزیرِ خزانہ نامزد ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement