تازہ ترین

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی ایک جھونپڑ پٹی میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد کو فوری طور پر منتقل ہونا پڑا۔ آگ نے درجنوں کچے مکانات کو خاکستر میں تبدیل کردیا۔ چند افراد جھلس گئے تاہم کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ٹونڈو نامی علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے۔ تنگ اور دشوار گزار گلیوں کے باعث فائر فائٹرز کو متاثرہ مکانات تک پہنچنے میں شدید دشواری محسوس ہو رہی ہے۔ کئی فائر فائٹرز جھلس گئے۔درجنوں کچے مکانات مکمل خاکستر ہوگئے جبکہ 600 سے زائد گھرانوں کو قریب ہی قائم کیے جانے والے ریلیف کیمپ میں منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں مکانات مکمل تباہ ہوگئے اور لوگوں کا سارا سامان جل گیا۔منیلا پبلک انفارمیشن آفس کے مطابق آگ پر قابو پانے کے حوالے سے غیر معمولی کوششیں کی گئیں۔ شہر بھر سے فائر انجن طلب کیے گئے۔فائرنٹرز کی نفری بھی بڑھائی جاتی رہی تاکہ زیادہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلد از جلد نکالا جاسکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement