تازہ ترین

برطانیہ میں سارہ شریف قتل کیس میں سارہ کے والد عرفان شریف نے قتل کی تمام ذمہ داری قبول کرلی۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 10 اگست کو سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں اس کے گھر سے ملی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ شریف کے والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش بتول اور چچا فیصل ملک نے قتل سے انکار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت میں جرح کے دوران مسٹر شریف نے کہا سارہ میری وجہ سے ہلاک ہوئی۔ عدالت کو پہلے بتایا گیا تھا کہ سارہ دو برس سے ہڈ پہنانے، تشدد اور جلائے جانے کا سامنا کر رہی تھی۔ سارہ کے والد نے اعتراف کیا کہ پاکستان سے فون پر جو کہا اور نوٹ میں جو کچھ لکھا اس کے ایک ایک لفظ کو تسلیم کرتا ہوں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement