تازہ ترین

گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے ائیرپورٹ پولیس ہائی الرٹ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں طیاروں کو بم سے اڑانے دھمکی دینے والا ایک شخص بھارتی پولیس کے جال میں پھنس گیا۔دہلی کے ایک 25 سالہ بے روزگار شخص کو پرواز کو بم سے تباہ کرنے کی جعلی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مذکورہ شخص نے پولیس کو کئی ہفتوں سے تگنی کا ناچ نچایا ہوا تھا اور دھمکی آمیز پیغامات سے مسافر بھی خوف میں مبتلا تھے۔

Leave A Comment

Advertisement