بھارت میں پولیس اور باغیوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک
بھارتی ریاست منی پور کے ضلع جیری بام میں باغیوں اور پولیس کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں 11 جنگجو ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح کوکی باغیوں نے پولیس سٹیشن پر دو اطراف سے حملہ کیا تھا۔ پولیس سٹیشن کے ساتھ ہی مخالف قبیلے کے بے گھر افراد ایک ریلیف کیمپ میں مقیم تھے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مخالف قبیلے کے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے پناہ گزینوں کو اپنی جانوں پر کھیل کر بچایا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 11 کوکی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک سپاہی بھی زخمی ہوا۔ زخمی سپاہی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں سے جو ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ان میں راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ (RPGs) اور اے کے سیریز کی اسالٹ رائفلیں شامل ہیں۔اس واقعے کے بعد سے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔دوسری جانب کوکی سول سوسائٹی گروپوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے "گاؤں کے رضاکار" تھے۔
Leave A Comment