انتخابی مہم بہت شاندار تھی، الیکشن نہ جیتا تو ہار تسلیم کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدارتی امیدواراور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میرے خیال میں میری انتخابی مہم بہترین رہی۔امریکی صدارتی امیدواراور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ووٹ گننے میں 2 سے 3 دن لگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، اتنی تاخیر ہورہی ہے تو قیمتی کمپیوٹر رکھنے کا کیا فائدہ ہے، میں صرف غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ہوں۔سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ جو بھی ہمارے ملک میں آنا چاہے اسے قانونی طور پر آنا چاہئے، الیکشن میں بڑی لیڈ سے کامیابی حاصل کریں گے، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، انتخابی مہم بہت شاندار تھی، الیکشن نہ جیتا تو ہار تسلیم کروں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سول سیکرٹ سروس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سول سیکرٹ سروس کی وجہ سے پہلے مشکلات پیش آئیں، مجھ پر مشین گنیں تانی گئیں، ایسا ساری زندگی نہیں دیکھا۔
Leave A Comment