تازہ ترین

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔ تہران پر اسرائیل کے حملوں کا معاملہ سلامتی کونسل میں پہنچ گیا۔اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ صدر سلامتی کونسل کے مطابق روس، چین، الجزائر نے ایرانی درخواست کی حمایت کی۔ ایران نے اسرائیلی حملے کے بعد اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے نہ کم سمجھنا چاہیے اور نہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کرنا چاہیے۔گزشتہ دنوں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجیوں کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement